پاکستانیوں کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خوشخبر ی آگئی ،فخر زمان نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا

پاکستانیوں کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خوشخبر ی آگئی ،فخر زمان نے پاکستانیوں ...
پاکستانیوں کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خوشخبر ی آگئی ،فخر زمان نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                  


ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن )پانچوں اور آخری ون ڈے میچ میں شاہینوں نے زمبابوے سے میچ جیت کر پانچ میچوں کی سریز وائٹ واش کردی ۔فخر زمان نے اپنی شاندار پرفارمنس کے باعث مین آف دی سریز حاصل کر لی جبکہ انہوں نے تیز ترین 1000 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے جس میں امام الحق 110 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ،بابر اعظم نے 106 رنز کے ساتھ ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ فخر زمان نے 85 رنز بنائے اور تیز ترین ایک ہزار رنزبنانے کا بھی عالمی اعزاز بھی اپنے نام کیاجبکہ انہوں نے پانچ میچوں کی سریز میں 515رنز بنا کر اب تک کسی بھی سریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔پاکستان کے 364رنز کے جواب میں بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے نے مقررہ 50اوورز میں4وکٹوں نے نقصان پر 233رنز بنائے جس کے بعد پاکستان 131رنز سے پانچواں ون ڈے میچ بھی جیت گیا ۔

مزید :

کھیل -