جج کے آنے پر حنف عباسی احتراماً کھڑے ہوگئے ، مسکراتے ہوئے فیصلہ سنا اور گرفتاری دی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کمرہ عدالت میں انتہائی ہشاش بشاش تھے ، جونہی عدالت کے جج فیصلہ سناتے آئے تو سیٹ پر احتراماً کھڑے ہوگئے اور انتہائی تحمل مزاجی اور مسکراتے ہوئے سزا کا فیصلہ سنا۔
روزنامہ ایکسپریس کے مطابق کمرہ عدالت میں فیصلہ کے فوری بعد جب اینٹی نار کو ٹکس فورس کے اہلکارانہیں حراست میں لینے لگے تو انہوں نے مسکراتے ہوئے خود کو ان کے حوالے کیا۔ انکے وکلا نے فیصلہ کی کاپی حاصل کر لی ہے جو پیر یا منگل کو ہائیکورٹ راولپنڈی میں اپیل دائر کردیں گے۔