ڈھول پلیئر عرشمہ نے پھر ماڈلنگ شروع کردی
لاہور (آئی این پی ) ڈھول پلیئر عرشمہ مریم نے دوبارہ ماڈلنگ شروع کردی۔
وہ اگلے ہفتے دبئی فیشن ویک میں جلوہ گر ہوں گی جہاں وہ انٹرنیشنل برانڈ کیلئے فوٹو شوٹ بھی کرائیں گی۔ اس حوالے سے ڈھول پلیئر نے بتایا میرے اصل پہچان بطور ڈھول پلیئر ہے لیکن میں اب ماڈلنگ کے شعبے میں بھی کامیابی سمیٹنا چاہتی ہوں۔
مجھے بچپن سے ہی ماڈلنگ کا بہت شوق تھا اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ماڈلنگ کیلئے وقت نہیں نکال سکی تھی۔