مسلم لیگ ن آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

مسلم لیگ ن آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
مسلم لیگ ن آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرےگی جس سے پارٹی صدر شہبازشریف خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کے پاس انتخابی مہم چلانے کےلئے 2 دن باقی رہ گئے جس کے پیش نظر مختلف شہروں میں مختلف سیاسی جماعتوں نے انتخابی پنڈال سجالیے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج ملتان کے کامرس گراونڈ عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا اور پارٹی صدر شہباز شریف جوش خطابت دکھائیں گے۔

جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اورقیادت کے بینرز سے سجا دیا گیا جبکہ پنڈال میں پارٹی ترانے بھی بجائے جا رہے ہیں،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں۔

مزید : قومی /الیکشن /سیاست /علاقائی /پنجاب /ملتان