تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی
تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کےلئے شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز اور پارٹی پرچم آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج کراچی میں سیاسی پاور شو کرے گی جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مزار قائد سے متصل گراو¿نڈ باغ جناح میں منعقدہ جلسے سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جلسے کا وقت شام 6 بجے دیا گیا ہے۔

پنڈال میں ہزاروں کرسیاں،بینرز اور پارٹی قیادت کے پورٹریٹ لگا دیئے ہیں اور کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے پارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں۔جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید : قومی /الیکشن /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی