شادی کے جھنجھٹ میں پڑ گئی تو کام مشکل ہوجائیگا:سجل علی

شادی کے جھنجھٹ میں پڑ گئی تو کام مشکل ہوجائیگا:سجل علی
شادی کے جھنجھٹ میں پڑ گئی تو کام مشکل ہوجائیگا:سجل علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ زندگی میں ناکامیاں ہی اصل کامیابی کو جنم دیتی ہیں،کسی غیر معروف فلم میں کام کرکے اپنی شہرت خراب نہیں کرنا چاہتی ، شادی کے جھنجھٹ میں پڑ گئی تو پھر میرے لئے کام جاری رکھنا مشکل ہوجائیگا، پاکستان فلم انڈسٹری اپنے احیا کی جانب گامزن ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بہت سے نئے فلمساز بھی فلم انڈسٹری کو مستحکم کرنے کے لیے فلمیں بنا اور پروڈیوس کررہے ہیں، کچھ پر قسمت کی دیوی اس قدر مہربان ہے کہ ان کی فلمیں سپرہٹ ہیں جبکہ چند ایسے بھی ہیں جو فلمسازی کے بارے میں جنونی ہیں تاہم ان کی فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں کوئی ایسی فلم نہیں کرسکتی جس سے میری شہرت کو نقصان پہنچے ، میں صرف ایسی فلم میں کام کروں گی جو سپر ہٹ جائے گی ۔

مزید :

تفریح -