عمران خا ن کی ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام خان اور ان کے قافلے پربزدلانہ حملے کی مذمت

عمران خا ن کی ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام خان اور ان کے قافلے ...
عمران خا ن کی ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام خان اور ان کے قافلے پربزدلانہ حملے کی مذمت

  

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام خان اور ان کے قافلے پربزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ''اکرام اللہ گنڈا پور اور ان کے قافلے پر آج ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ اللہ پاک اکرام اللہ گنڈاپور سمیت تمام زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائیں۔''

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی سے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈا پور کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا  جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور شہید ،اکرام گنڈا پور اور2 پولیس اہلکار وں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے ۔سردار اکرام خان گنڈاپور پی کے 99سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

مزید : قومی /الیکشن /سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /ڈیرہ اسماعیل خان