"ملک میں منی مارشل لاء نافذ ہے"زبیر شرفی

"ملک میں منی مارشل لاء نافذ ہے"زبیر شرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت(عرفان شفیق )مسلم سنٹر ن کویت،لیبر ونگ کے صدر محمد زبیر شرفی نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف سات سال پرانے مقدمہ کا الیکشن سے تین روز پہلے فیصلہ سنایا جانا ثابت کرتا ہے کہ اس وقت ملک میں منی مارشل لاء نافذ ہے،  عدلیہ جو بھی فیصلہ کرتی ہے عمران خان کو اس کا پہلے سے علم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ کا شیخ رشید کو تین روز پہلے سے علم تھا ، حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج کو بکتر بند گاڑی میں عدالت سے لے جایا گیا،خلائی مخلوق نے اپنی من پسند جماعت کو کامیاب کرانے کیلئے عدلیہ کو کھلونا بنایا ہواہے،الیکشن جس حد تک متنازعہ بن چکے ہیں تاریخ میں کبھی نہ تھے،پنجاب میں پی ٹی آئی کے جلسوں میں ہزار بندہ نہیں ہوتا تھا  مگر جب ان ہی حلقوں سے ان کی کامیابیوں کے نوٹیفکیشن جاری ہوں گے تو ان نتائج کو نہ تو عوام اور نہ کوئی انٹرنیشنل میڈیا تسلیم کرے گا،ان حالات میں بھی آزادانہ و منصفانہ انتخابات کرا دئیے جائیں تو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیت جائے گی۔