نوازشریف کو جیل میں ٹی وی بھی مل گیا لیکن کون کونسے چینل دیکھ سکتے ہیں؟ جان کرآپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی
لندن (ویب ڈیسک) احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ٹی وی سیٹ فراہم کردیا گیا ہے لیکن اس پر صرف 2 چینل ہی دکھائے جارہے ہیں ، یہ دو چینل بھی ایسے ہیں کہ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے حوالے سے روزنامہ جنگ نے لکھا کہ نوازشریف نے ملاقات کرنیوالے چند قریبی لوگوں سے شکوہ کیا کہ ایک عدد ٹی وی فراہم کیا ہے جو کہنے کو تو کلر ٹی وی ہے لیکن اس کے رنگوں کا پتہ نہیں چلتا اور نہ ہی وہاں پر کوئی چینل آتا ہے، جب جیل کے حکام سے کہا کہ ٹی وی پر کچھ نظر نہیں آرہا تو ٹی وی کی ٹوینگ کی گئی جس کے بعد صرف دو چینل ہی آئے جن میں سے ایک پی ٹی وی ہوم اور دوسرا پی ٹی وی سپورٹس تھا۔
نوازشریف نے جب جیل کے اہلکار سے پوچھا کہ کوئی اور چینل بھی ہے جس پر اہلکار کا کہنا تھا کہ 'سر صرف پی ٹی وی ہوم اور پی ٹی وی سپورٹس کی اجازت ہے۔‘
میاں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو قید تنہائی میں تو رکھا ہی گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اُنہیں ایک دوسرے کے لیے پیغام رسانی کی بھی اجازت نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابقاڈیالہ جیل کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میاں نواز شریف نے متعدد بار جیل کے حکام سے کچھ تحریر کرنے کے لیے کاغذ اور قلم مانگا ہے لیکن جیل کے حکام نے یہ مواد فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔اہلکار کے بقول سابق وزیر اعظم کو ایک عدد اخبار بھی روزانہ فراہم کیا جاتا ہے تاہم یہ اختیار جیل انتظامیہ کے پاس ہے کہ وہ کونسا اخبار نواز شریف کو پڑھنے کے لیے دیتے ہیں۔