کشمیریوں کی شہادت پربھارتی فوجیوں کی ڈرامہ بازی بے نقاب ہو گئی ، ہرشہید کے خون کاقطرہ تحریک میں نئی روخ پھونک رہاہے:مشال ملک
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ 3کشمیریوں کی شہادت پربھارتی فوجیوں کی ڈرامہ بازی بے نقاب ہو گئی ہے ، نوجوانوں کواغواکرکے شدیدتشددکانشانہ بنایاگیااورکانسٹیبل کے قتل میں ملوث قراردیدیاگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کی صبح قریب ہے، ہرشہید کے خون کاقطرہ تحریک میں نئی روخ پھونک رہاہے اور شہادتیں مودی سرکارکامکروہ چہرہ چھپنے نہیں دیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 3کشمیریوں کی شہادت پربھارتی فوجیوں کی ڈرامہ بازی بے نقاب ہو گئی ہے ، نوجوانوں کواغواکرکے شدیدتشددکانشانہ بنایاگیااورکانسٹیبل کے قتل میں ملوث قراردیدیاگیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا ۔