A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر فردوس اعوان کی کارکنوں کے ہمراہ پی پی امیدوار کے مرکزی الیکشن ہال میں توڑ پھوڑ 

پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر فردوس اعوان کی کارکنوں کے ہمراہ پی پی امیدوار کے مرکزی الیکشن ہال میں توڑ پھوڑ 

Jul 22, 2018 | 13:21:PM

اگوکی ، سیالکوٹ(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 72ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان رات کے آخری پہر کارنر میٹنگ کے بعد کارکنوں کے ہمراہ و ندل سے قافلہ کی شکل میں گزر رہیں تھی جیسے ہی قافلہ ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوار  سید اشتیاق الحسن گیلانی کی رہائش گاہ اور اس کے سامنے واقع انکے مرکزی الیکشن ہال کے قریب پہنچا تو گاڑیوں سے پی ٹی آئی کارکنان اتر کر پہلے الیکشن ہال میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کے بعد فرنیچر کو باہر پھینک دیا، قریب کھڑے سید اشتیاق الحسن گیلانی کے بڑے بھائی پر کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا، ان کارکنوں کے ہاتھ میں ڈنڈے تھے وہاں موجود پی پی کے جیالوں نے بھائی کے اوپر لیٹ کرانکی جان بچائی، اسی دوران کچھ لوگ سید اشتیاق الحسن گیلانی کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور گھر میں موجود خواتین سے بد تمیزی کی۔ اسی دوران علاقے کے لوگ اکٹھے ہوگئیے جس پر گھر میں داخل ہونے والے افراد نے گالیاں دینا شروع کر دیں اور گاڑیوں پر بیٹھ کر فرار ہوگئے ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق خواتین نے الزام لگایا کہ توڑ پھوڑ اور زبردستی گھر میں داخل ہونے والے لوگوں میں ڈاکٹر فردوس اعوان خود بھی موجود تھی اور ہدایت دے رہی تھیں ، امیدوار پی پی سید اشتیاق الحسن گیلانی نے میڈیا کو واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہ اکہ کچھ دنوں سے انہیں ڈاکٹر فردوس اعوان کی طرف سے الیکشن سے دستبردار ہونے کی دھمکیاں مل رہی تھیں جبکہ ڈاکٹر فردوس اعوان کے ترجمان نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقع سے لا تعلقی کااظہار کیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر فردوس اعوان کے کارکنوں کی طرف سے سید اشتیاق الحسن گیلانی کے مرکزی الیکشن ہال اور گھر پر حملے کے حوالے سے اگو کی سٹی کے پی پی صدر اظہر دیال ایڈوکیٹ و جنرل سیکرٹری ملک علی نصیر اعوان و پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار ملک ضرار ایڈووکیٹ و پی پی 36و35نامزد امیدوار فیصل رشید چوہدری ، عمر نواز بھلی و مقامی رہنما جاوید ہیپی ، مقصود بٹ ، یوٹھ ونگ کے صدر ملک ارسلان نے مشرکہ بیان میں مذمت کی۔ 

مزیدخبریں