اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسی چیز دیکھ لی کہ فوری نوٹس لے لیا، ایسا کیا تھا؟ جان کر پاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسی چیز دیکھ لی کہ فوری ...
اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسی چیز دیکھ لی کہ فوری نوٹس لے لیا، ایسا کیا تھا؟ جان کر پاکستانیوں کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان نے قومی ایئر لائن کے طیاروں سے مارخورکی تصویرنہ ہٹانے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او پی آئی اے کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منع کیا تھا کہ مارخور کانشان ہٹائیں،کل اسلام آبادسے کراچی آتے ہوئے بھی مارخورکانشان دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پی آئی اے ایئر سفاری کیس کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کی،سی ای او پی آئی اے اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس پاکستان کیس کی سماعت کے دوران پی آئی اے کے طیاروں سے مارخود کی تصویر نہ ہٹانے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ منع کیا تھا کہ مارخور کانشان ہٹائیں،کل اسلام آبادسے کراچی آتے ہوئے بھی مارخورکانشان دیکھا۔

اس پر سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جاتا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہماری وجہ سے کونسا کام رکا ہواہے؟۔سی ای او نے کہا کہ ہمارے خلاف پروپیگنڈاکیاجاتاہے،کوئی غلط کام نہیں کررہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ سفارش پربھرتی ہوکرایسے کام کرتے ہیں،سپریم کورٹ نے سی ای اوپی آئی اے کی تقرری کی تحقیقات نیب کوبھیج دیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی