معاشی آزادی کے حصول تک دنیاہمیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی: شہباز شریف

معاشی آزادی کے حصول تک دنیاہمیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی: شہباز شریف
معاشی آزادی کے حصول تک دنیاہمیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی: شہباز شریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کووسائل مہیا کرنے کے لئے ضروری ہے کرپشن اورلوٹ کھسوٹ کاخاتمہ ہو،ملک میں غربت کے خاتمے کے لئے لوٹ کھسوٹ کاخاتمہ ضروری ہے اورمعاشی آزادی کے حصول تک دنیاہمیں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں،کشمیریوں پرجوظلم ہو رہاہے،عالمی طاقتیں اس پر کچھ کہنے کوتیارنہیں لیکن میاں نوازشریف سے ان کا کریڈٹ کوئی نہیں چھین سکتا،نوازشریف نے ملک کوایٹمی طاقت بنایا،لوڈشیڈنگ ختم کی،سی پیک اورموٹرویز بنائے،ترکی کی مثال ہمارے سامنے ہے ترکی نے اسرائیل کاناطقہ بندکردیاہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگر آج ہم صحیح راہ متعین نہ کرسکے تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرےگی،میں نے عوام کی خدمت کے لئے اپنا خون پسینہ بہایا ہے،میری خواہش ہے کہ وطنِ پاک کے لئے جو کرسکوں کرجاؤں۔

مزید : قومی /الیکشن /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور