ہم نے رول آف لاپرنہ چلنے سے ملک کوتباہ کردیا،اب ملک میں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی،چیف جسٹس

ہم نے رول آف لاپرنہ چلنے سے ملک کوتباہ کردیا،اب ملک میں صرف قانون کی حکمرانی ...
ہم نے رول آف لاپرنہ چلنے سے ملک کوتباہ کردیا،اب ملک میں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی،چیف جسٹس

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ ہم نے رول آف لاپرنہ چلنے سے ملک کوتباہ کردیا،کسی ناجائزقبضے کوبرداشت نہیں کریں گے،اب ملک میں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے سرکاری رہائشگاہیں خالی کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔

خاتون درخواستگزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ سرکاری ملازمت پرہوں پھر بھی زبردستی گھرخالی کرایا گیا، اوپراللہ اورنیچے آپ ہیں،ہمیں انصاف دلوائیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم سے وہ گزارشات کی جائیں جوقانون کے مطابق ہوں،اگرحق بنا توسرکاری کوارٹرزضرورملیں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعدسرکاری گھرخالی نہ کرنابھی زیادتی ہے،آپ میں بیشترنے ریٹائرمنٹ کے بعدبھی کوارٹرزپرقبضہ کررکھاہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کسی کوہراساں کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے۔عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جامع جواب طلب کر لیا اورکیس کی مزید سماعت30 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -