انسانی اعضاءکی غیرقانونی پیوند کاری سے متعلق کیس :عدالت نے منیراے ملک کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی

انسانی اعضاءکی غیرقانونی پیوند کاری سے متعلق کیس :عدالت نے منیراے ملک کی عدم ...
انسانی اعضاءکی غیرقانونی پیوند کاری سے متعلق کیس :عدالت نے منیراے ملک کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)انسانی اعضاءکی غیرقانونی پیوند کاری سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے منیراے ملک کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق انسانی اعضاءکی غیرقانونی پیوند کاری سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔چیف جسٹس آف پاکستا ن میاں محمد ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایس آئی یوٹی سربراہ معروف ڈاکٹرادیب رضوی ودیگرعدالت میں پیش ہوئے ۔ڈاکٹرادیب رضوی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ غیرقانونی پیوند کاری کی روک تھام سے متعلق قانونی ڈرافٹ تیارکرلیا۔جس پر عدالت نے پوچھا کہ منیراے ملک کہاں ہیں تو بتایا گیا کہ وہ غیر حاضر ہیں۔سپریم کورٹ نے منیراے ملک کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -