’’تسبیح شروع کرتے ہی رزق کی بندش بھی کھل گئی اور ایسا کام بھی ہوگیا کہ ۔۔۔‘‘ ڈنمارک میں غیر مسلم عورت سے شادی کر نے والے پاکستانی کا انتہائی اہم روحانی تجربہ آپ بھی جانئے

’’تسبیح شروع کرتے ہی رزق کی بندش بھی کھل گئی اور ایسا کام بھی ہوگیا کہ ...
’’تسبیح شروع کرتے ہی رزق کی بندش بھی کھل گئی اور ایسا کام بھی ہوگیا کہ ۔۔۔‘‘ ڈنمارک میں غیر مسلم عورت سے شادی کر نے والے پاکستانی کا انتہائی اہم روحانی تجربہ آپ بھی جانئے

  

لاہور(نظام الدولہ)مجھے چند ہفتے پہلے آپ نے کاروبار میں بندش ختم کرنے کا وظیفہ بتایا تھا جسے آپ کی ہدایت کے مطابق پڑھنا شروع کیا تو اللہ نے کرم کیا اور مجھ پررزق کے دروازے کھلنا شروع ہوگئے ۔میں نے اس دوران ایک خواب دیکھا ہے کہ میری بیوی مجھے بلا رہی ہے ۔وہ ایک مندر میں کھڑی ہے اور میرا ہاتھ پکڑ کر اس جانب جانا چاہتی ہے ۔میں اس سے ہاتھ چھڑوا لیتا ہوں تو وہ شکوہ کرتی ہے کہ تم بے وفا ہو۔۔میں واضح کردوں کہ میں نے جس عورت سے شادی کی وہ اسلام سے منحرف ہوگئی ہے اور چاہتی ہے کہ میں بھی اسکے عقیدے کے مطابق چلوں ۔میں نے نیشنیلٹی کے لئے اس سے شادی کی تھی اور اس وقت اس نے بھی یقین دلایا تھا کہ وہ کلمہ پڑھ لے گی ۔اہل کتاب ہونے کی وجہ سے شادی ہوئی ،اب بتائیں میں کیاکروں،اب وہ اہل کتاب میں بھی نہیں رہی ۔مندر جاتی ہے اور ہندو ہوگئی ہے۔جبکہ میں نے اس سے اس سے دوری اختیار کرلی ہے ۔طلاق نہیں دی (جنید۔ ڈنمارک )

جواب ۔جب اللہ کسی ذاکر بندے کو ہدایت فرماتا ہے تو اس پر بہت کچھ واضح ہونے لگتا ہے ۔یہ بات آپ نے پہلے نہیں بتائی تھی ۔اہل کتاب عورت سے شادی تو کرلی لیکن بعدمیں وہ عورت اس مذہب سے بھی پھر گئی،آپ نے پھر بھی تعلق نہ توڑااس سے ؟؟آپ کا اس سے نکاح نہیں رہ سکتا۔آپ کو توبہ کرنی چاہئے ۔ تسبیح پڑھنے سے آپ کو خواب میں اشارہ مل گیا ہے کہ وہ عورت آپ کو ہندو بنانا چاہتی ہے ۔آپ اس سے علیحدگی اختیار کریں ،اپنی اصلاح کریں اور وظیفہ جاری رکھیں ۔( اپنے مسائل اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح سے حل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں