چیف جسٹس پاکستان کا جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کا نوٹس،پیمرا سے تقریر کا مکمل ریکارڈ طلب

چیف جسٹس پاکستان کا جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کا نوٹس،پیمرا سے تقریر کا مکمل ...
چیف جسٹس پاکستان کا جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کا نوٹس،پیمرا سے تقریر کا مکمل ریکارڈ طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کا نوٹس لے لیا اور پیمرا سے تقریر کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز نے راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طریقے سے اس ملک کی قسمت کیساتھ کھلواڑ کررہے ہیں ، وہ بات کرتا ہوں جو میری ذات کیساتھ پیش آئے، اللہ کو، آپ سب کو اور اپنی ماں کو گواہ کرکے امانت کے طورپر یہ بات کررہاہوں، مجھے نہیں معلوم کہ آج کے بعد کیا ہوگا لیکن میں یہ بات کررہاہوں ، آج کے اس دور میں آئی ایس آئی پوری طرح جوڈیشل پروسیڈنگز کو مینوپلیٹ کرنے میں ملوث ہے ، آئی ایس آئی کے لوگ مختلف جگہ پہنچ کر اپنی مرضی کے بینچ بنواتے ہیں، کیسز کی مارکنگ ہوتی ہے، میں اپنی ہائیکورٹ کی بات کرتاہوں، آئی ایس آئی والوں نے میرے چیف جسٹس کو اپروچ کر کے کہا کہ ہم نے الیکشن تک نوازشریف اور اس کی بیٹی کو باہر نہیں آنے دینا شوکت عزیز کو بینچ میں شامل نہ کرو ، میرے چیف جسٹس نے کہا کہ جس بینچ سے آپ ایزی ہیں وہ بنا دیں گے۔مجھے کہا گیا کہ فیصلے ہماری مرضی کے مطابق کریں گے تو آپ کے ریفرنسز ختم کروادیں گے ، میں نے کہا کہ اپنے ضمیر کو گروی رکھنے سے پہلے بہتر ہے کہ مرجاوں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جسٹس شوکت صدیقی کی تقریر کا نوٹس لے لیا اور پیمرا سے تقریر کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد