احساس کمتری کے خاتمہ اور مردانہ صحت کی بحالی کے لئے انتہائی مجرب تسبیح

احساس کمتری کے خاتمہ اور مردانہ صحت کی بحالی کے لئے انتہائی مجرب تسبیح
احساس کمتری کے خاتمہ اور مردانہ صحت کی بحالی کے لئے انتہائی مجرب تسبیح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ ) میری شادی ہونے میں اب کچھ ہفتے باقی ہیں۔لیکن میں عجیب وغریب مسئلے میں پڑ گیا ہوں۔میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا ،بچپن میں احساس کمتری کا شکار ہوگیا اور انتہائی حساس طبعیت کی وجہ سے کئی ایسے غلط کاموں میں پڑگیا کہ وہ عادت اور مجبوری بن گئی ۔میں نے تعلیم بھی حاصل کی ۔کوئی کام شروع کرنے میں دل نہیں لگتا ،گھبراہٹ ہوتی ہے اور احساس کمتری تنگ کرتا ہے ۔ بری اور گندی عادت بھی اب جان نہیں چھوڑتی ۔ سوچتا ہوں کہ شادی کے بعد بیوی کو کیا منہ دکھاوں گا ۔انتہائی پریشان ہوں ۔میری عمر چھبیس سال ہے ۔(عمران ۔اسلام آباد )
جواب ۔جب آپ کو یہ یقین ہے کہ جن عادات کا آپ شکار ہیں ا ور وہ آپ پر غالب آچکی ہیں تو ان سے جان چھڑ وانے میں آپ کو زیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی ۔آپ کسی ماہرتجربہ کار میڈیکل سائیکیٹرسٹ سے ملیں،دوا لیں ۔علاج کرنا بھی سنت ہے ۔کام لوگ ناکامیوں کو دور کرنے کے لئے جسمانی اور روحانی دونوں طریقے اپناتے ہیں۔دنیا بھر میں بڑے بڑے لوگ بھی اپنی احساس کمتری اور بری عادتوں کو چھوڑنے میں کامیاب ہوتے رہے ہیں ۔میڈیکل سائیکیٹرسٹ سے رہ نمائی لیکر انہوں نے خود کو بدلا ہے ۔یہ ظاہری جسمانی علاج ہے لیکن آپ ساتھ روحانی علاج بھی کریں تاکہ جلد مسائل حل ہوں ۔آپ روزانہ ایک تسبیح استغفراللہ کی پڑھا کریں اور عصر کے بعد یا عشا کے بعد اکیالیس سو بار’’یاقادر ‘‘ دل میں پڑھا کریں ۔انشا اللہ جلد آپ کا احساس کمتری ختم ہوگا ۔باوضو رہنے کی عادت بھی ڈالیں۔ ( اپنے مسائل اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح سے حل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -