23سالہ لڑکی کو بندوق دکھا کر فون چھیننے کی کوشش، آگے سے لڑکی نے کیا کیا؟ دیکھ کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

23سالہ لڑکی کو بندوق دکھا کر فون چھیننے کی کوشش، آگے سے لڑکی نے کیا کیا؟ دیکھ ...
23سالہ لڑکی کو بندوق دکھا کر فون چھیننے کی کوشش، آگے سے لڑکی نے کیا کیا؟ دیکھ کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلح ڈاکو سامنے آ جائیں تو اچھے اچھوں کی ہوا نکل جاتی ہے لیکن برازیل میں ایک لڑکی نے پستول بردار ڈاکو کا ایسا حشر کر ڈالا کہ دیکھ کر آپ کا منہ حیرت سے کھلے کا کھلا رہ جائے گا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے دارالحکومت برازیلیا کے علاقے ریکینٹو ڈاس ایمس میں پیش آیا، جہاں 23سالہ یونیورسٹی کی طالبہ لورینا بریگا ایک سنسان سڑک پر پیدل جا رہی تھی کہ ایک نکڑ پر مسلح شخص نے اس پر حملہ کر دیا اور پرس چھیننے کی کوشش کی۔

واقعے کی منظرعام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جونہی ڈاکو لورینا پر حملہ کرتا ہے وہ جواباً اس پر لاتوں کی بارش کر دیتی ہے اور ڈاکو یہ صورتحال دیکھ کر بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لورینا نے مارشل آرٹ سیکھ رکھا تھا جو یہاں اس کے کام آیا۔ ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی کراٹے کے ماہر شخص کی طرح ڈاکو کا حملہ روکتی اور جوابی وار کرتی ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ’’لورینا نے غلط اقدام کیا۔شہریوں کو ایسے موقع پر عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ کسی بھی چیز کی قیمت آپ کی جان نہیں ہو سکتی۔ہمارے خیال میں اس ڈاکو کے پاس اصلی پستول نہیں تھی ورنہ لورینا کی جان بھی جا سکتی تھی۔ آئندہ کوئی شہری ایسی صورتحال سے دوچار ہو تو بہتر ہے کہ مزاحمت نہ کرے۔‘‘

ویڈیو دیکھیں

مزید : ڈیلی بائیٹس