یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ہے ، اس کے اندر کیا ہے ؟ ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے

یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ہے ، اس کے اندر کیا ہے ؟ ایسی تصاویر سامنے ...
یہ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ہے ، اس کے اندر کیا ہے ؟ ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ آپ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی کمپنی ہائبرڈ ایئر وہیکلز نے دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ’ایئرلینڈر 10‘ بنا کر تہلکہ مچا دیا تھا۔ اب اس جہاز کی اندرونی تصاویربھی سامنے آ گئی ہیں جن سے اس میں موجود ایسی لگژری سہولیات کا پتا چلا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ان تصاویر سے لگتا ہے کہ یہ کسی سائنس فکشن فلم کے مناظر ہوں یا کسی لگژری بحری جہاز کے اندر کے مناظر۔ اس جہاز میں لگژری سوٹ بیڈرومز بنائے گئے ہیں۔ ایک بار بھی ہے اور حتیٰ کہ اس کا فرش بھی شیشے کا بنایا گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا جہاز ہے تاہم اسے اس قدر لگژری بنایا گیا ہے کہ اس میں صرف19مسافروں کی جگہ ہے۔ ہر مسافر کے لیے الگ کشادہ ترین لگژری کیبن بنائے گئے ہیں جن میں ڈبل بیڈ کے ساتھ دیگر ایسی سہولیات میسر ہیں کہ آدمی سوچتا رہ جائے۔ اس جہاز کی تیاری کے لیے برطانوی حکومت نے مالی معاونت کی اور یورپی ممالک سے بھی گرانٹ ملی۔ ہائبرڈ ایئر وہیکلز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیفن مک گلینن کا کہنا تھا کہ ’’ایئرلینڈر کی تیاری کے پیچھے ہمارا مقصد فضائی سفر کو پرلطف بنانااور خوشی سے بھرپور کرنا تھا۔ یہ طیارہ لوگوں کو آسمان کی وسعتوں میں سفر کے نئے تجربے سے روشناس کرے گا۔ ‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -