اگر آپ اپنی جلد پر برف لگائیں گے تو۔۔۔ اس سے کیا تبدیلی آتی ہے ؟ جان کر آپ سے آزمائے بغیر نہ رہا جائے گا

اگر آپ اپنی جلد پر برف لگائیں گے تو۔۔۔ اس سے کیا تبدیلی آتی ہے ؟ جان کر آپ سے ...
اگر آپ اپنی جلد پر برف لگائیں گے تو۔۔۔ اس سے کیا تبدیلی آتی ہے ؟ جان کر آپ سے آزمائے بغیر نہ رہا جائے گا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) برف کو پانی اور مشروبات ٹھنڈا کرنے کے لیے تو استعمال کیا جاتا تھا لیکن اب ماہرین نے اس کے کچھ ایسے استعمالات اور ان کے فوائد بتا دیئے ہیں کہ سن کر آپ ابھی ان پر عمل شروع کر دیں گے۔ ویب سائٹ misskyra.com کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ماہر بیوٹیشن سنیہا سریش نے بتایا ہے کہ روزانہ میک اپ کرنے والی خواتین کو کئی طرح کے جلدی مسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے جس میں جلد کی جلن اور اس کا پژمردہ ہوجانا و دیگر شامل ہیں۔ اگر خواتین باقاعدگی سے اپنی جلد پر برف لگانا شروع کر دیں تو انہیں نہ صرف ان مسائل سے چھٹکارا مل سکتا ہے بلکہ ان کی جلد نرم وملائم اور تروتازہ بھی ہو جائے گی۔ برف جلد کے مساموں کو تنگ کر دیتی ہے اور اس کے اوپر ایک بیریئر بنا دیتی ہے جو میک اپ کو جلد کے مساموں میں سرایت کرنے سے روکتا ہے۔‘‘

سنیہا سریش کا مزید کہنا تھا کہ ’’جلد پر برف رگڑنے سے چہرے پر پڑنے والی جھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے اور چہرہ نوجوان نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ اس سے چہرے کی جلد میں نکھار آتا ہے اور اس کی چمک بڑھ جاتی ہے۔ چنانچہ جو خواتین عمررسیدگی کی علامات کو چہرے سے غائب کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی باقاعدگی کے ساتھ برف کو چہرے کی جلد پر لگانا چاہیے۔ جسم پر کسی بھی حصے میں اگر جلدی سوجن اور انفلیمیشن ہے تو اس کے خاتمے کے لیے بھی برف رگڑنا بہت مفید ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف سوجن اور انفلیشمین کو ختم کر دے گی بلکہ تکلیف بھی رفع کر دے گی۔ برف جسم اس حصے میں خون کا بہاؤ کم کر دے گی جس کے نتیجے میں سوجن ختم ہو جائے گی اور تکلیف بھی جاتی رہے گی۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس