’’ اس لڑکی کو پیسے دے دو تاکہ ۔۔۔ ‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتہائی شرمناک ٹیپ پکڑی گئی

’’ اس لڑکی کو پیسے دے دو تاکہ ۔۔۔ ‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتہائی ...
’’ اس لڑکی کو پیسے دے دو تاکہ ۔۔۔ ‘‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتہائی شرمناک ٹیپ پکڑی گئی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکاراؤں اور پلے بوائے میگزین کی ماڈلز سمیت اب تک درجنوں خواتین جنسی تعلقات کا الزام عائد کر چکی ہیں اور زبان بند رکھنے کے عوض صدر ٹرمپ کی طرف سے رقم دیئے جانے کے انکشافات کر چکی ہیں۔ اب اس حوالے سے ایک اہم ثبوت منظرعام پر آ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ثبوت ایک آڈیو ٹیپ ہے جس میں صدر ٹرمپ اپنے وکیل مائیکل کوہن کو ہدایت کر رہے ہوتے ہیں کہ وہ ان کی سابق محبوبہ کیرن مک ڈوگل کو رقم دے دیں تاکہ وہ اپنی زبان بند رکھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ آڈیو ٹیپ خود مائیکل کوہن نے ریکارڈ کی تھی جب وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ فون پر اس حوالے سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایف بی آئی نے مائیکل کوہن کے گھر، دفتر اور ہوٹل کے کمرے پر چھاپے مار کراس آڈیو ٹیپ سمیت دیگر درجنوں آڈیو فائلز اور ریکارڈ مائیکل کوہن کے کمپیوٹر سے اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔ اس انکشاف کے بعد صدر ٹرمپ حسب سابق ٹوئٹر پر آئے اور ملکی اداروں کے ساتھ ساتھ اپنے وکیل مائیکل کوہن پر بھی برس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا اور مائیکل نے جو کیا وہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور کیرن مک ڈوگل کا معاشقہ 90ء کی دہائی میں شروع ہوا جب کیرن کی عمر 35سال اور صدر ٹرمپ 60سال کے تھے۔ کیرن کا دعویٰ ہے کہ ان کی پہلی ملاقات صدر ٹرمپ کے بیورلے ہیلز میں واقع بنگلے میں ہوئی تھی جہاں انہوں نے جنسی تعلق استوار کیا تھا۔اس کے بعد ان کا تعلق دو سال تک قائم رہا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس