’’ اس مہینے کے آخر میں دنیا ختم ہو جائے گی کیونکہ اس مقدس کتاب میں لکھا ہے کہ۔۔۔ ‘‘ سب سے خوفناک پیشگوئی سامنے آگئی ، کھلبلی مچ گئی

’’ اس مہینے کے آخر میں دنیا ختم ہو جائے گی کیونکہ اس مقدس کتاب میں لکھا ہے ...
’’ اس مہینے کے آخر میں دنیا ختم ہو جائے گی کیونکہ اس مقدس کتاب میں لکھا ہے کہ۔۔۔ ‘‘ سب سے خوفناک پیشگوئی سامنے آگئی ، کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اب تک دنیا کے خاتمے کی کئی پیش گوئیاں کی جا چکی ہیں جن میں سے کوئی بھی پوری نہیں ہوئی تاہم اب اس حوالے سے ایسی خوفناک ترین پیش گوئی کر دی گئی ہے کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق مسیحی مبلغین نے بائبل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چند دن بعد 27جولائی کو دنیا کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، کیونکہ اس روز سرخ چاند گرہن لگے گا جو 21ویں صدی کا طویل ترین چاند گرہن ہو گا اور دو گھنٹے تک رہے گا۔ اس کا حوالہ بائبل میں موجود ہے۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے خاتمے سے قبل خونی چاند گرہن لگے گا۔


رپورٹ کے مطابق یہ پیش گوئی جان ہیگی اور مارک بلٹز نامی کرسچین منسٹرز نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’جب یہ چاند گرہن لگے گا تو کچھ لوگ اس کے نظارے سے لطف اندوز ہوں گے لیکن وہ لوگ جو قیامت کے دن پر یقین رکھتے ہیں وہ ارمجدون کی تیاری شروع کر دیں گے کیونکہ بائبل میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ چار مسلسل چاند گرہنوں کے بعد ارمجدون کا معرکہ ہو گا اور پھر قیامت برپا ہو جائے گی۔ اس سلسلے کا پہلا چاند گرہن اپریل 2014ء میں ہوا تھا۔ اس کے بعد ہر چاند گرہن کے درمیان 6پورے چاند کا فاصلہ ہے اور اب آخری چوتھا چاند گرہن 27جولائی کو لگنے جا رہا ہے۔ ‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -