حسن علی نے انجری کے بعد وکٹ لینے پر ”جرنیٹر “چلانا چھوڑ دیا لیکن اس بار وکٹ لی تو کیا کیا ؟جگری یار کے ساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ ہنسی کا طوفان آگیا

حسن علی نے انجری کے بعد وکٹ لینے پر ”جرنیٹر “چلانا چھوڑ دیا لیکن اس بار وکٹ ...
حسن علی نے انجری کے بعد وکٹ لینے پر ”جرنیٹر “چلانا چھوڑ دیا لیکن اس بار وکٹ لی تو کیا کیا ؟جگری یار کے ساتھ مل کر ایسا کام کردیا کہ ہنسی کا طوفان آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بلاوائیو(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی نے اپنی انجری سے سبق سیکھ لیا ،وکٹ لینے کے بعد جرنیٹر سٹائل میں خوشی منانا بند کردی ۔تفصیل کے مطابق حسن علی نے آج زمبابوے کے خلاف میچ میں مسکاڈزا کو کلین بولڈ کیا تو خود جرنیٹر سٹائل میں خوشی نہیں منائی بلکہ خوشی منانے کے لیے اپنے’ جگری یار ‘شاداب خان کو بلا لیا اور پھر شاداب خان نے وہاں حسن علی کے پاس پہنچ کر جرنیٹر سٹائل میں خوشی منائی ،یہ منظر دیکھ کر ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی ہنسنا شروع ہو گئے اور سٹیڈ یم میں موجود پاکستانی مداحوں نے بھی اس حرکت کو خوب پسند کیا ۔


واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں وکٹ لینے کے بعد جب حسن علی نے جرنیٹر سٹائل لگا یا تھا تو ان کے گردن کے پٹھوں میں کھنچاﺅ آگیا تھا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی کھینچاﺅ کی وجہ سے بیٹھ گئے تھے ۔

مزید :

کھیل -