”مجھے پوری گیم معلوم ہے،کل مجھ پر خود کش حملے کا خطرہ تھا لیکن ۔۔۔ “عمران خان نے ایسی خفیہ بات بتانے کا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

”مجھے پوری گیم معلوم ہے،کل مجھ پر خود کش حملے کا خطرہ تھا لیکن ۔۔۔ “عمران ...
”مجھے پوری گیم معلوم ہے،کل مجھ پر خود کش حملے کا خطرہ تھا لیکن ۔۔۔ “عمران خان نے ایسی خفیہ بات بتانے کا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جو قبل از الیکشن دھاندلی کا رونا رویا جا رہے ہے ،مجھے پوری گیم کا پتہ ہے ،ایک غیر ملکی مخلوق ہے جو اندرونی مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے،اس غیر ملکی مخلوق کے بارے میں جلسے میں بتاﺅں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پچھلی بار دھاندلی کے ریکارڈ بنائے ،آج وہ دھاندلی کا شور کر رہے ہیں ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھی کل خود کش حملوں کی تھریٹ تھی لیکن میں رسک لے کر بنو ں اور کرک گیا کیونکہ یہ الیکشن پاکستان کے لیے تاریخی الیکشن ہے ۔

مزید : قومی