ایم کیوایم اور پی پی کارکنان میں پتھراو، دو زخمی

ایم کیوایم اور پی پی کارکنان میں پتھراو، دو زخمی
ایم کیوایم اور پی پی کارکنان میں پتھراو، دو زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے شاہ فیصل نمبر پانچ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان ایک دوسرے کے سامنے آگئے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراو اور فائرنگ بھی کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں 2افراد زخمی ہو گئے۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل نمبر پانچ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان انتخابی ریلی کے دوران آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر پتھراو شروع کر دیا ،بعد ازاں فائرنگ بھی کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی ہے ۔

مزید :

قومی -