گھر سے سکول جانے والی15سالہ طالبہ کو زیادتی کانشانہ بنانے والےبس کنڈیکٹرسمیت4ملزمان گرفتار

گھر سے سکول جانے والی15سالہ طالبہ کو زیادتی کانشانہ بنانے والےبس ...
گھر سے سکول جانے والی15سالہ طالبہ کو زیادتی کانشانہ بنانے والےبس کنڈیکٹرسمیت4ملزمان گرفتار

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس میں پولیس نے 15 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر 4 روز تک ریپ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی سکول سے اپنے گھر واپس جارہی تھی کہ کچھ افراد نے راستے میں روک کر اس کے ساتھ ریپ کیا۔رپورٹ کے مطابق لڑکی 16 جولائی کو صبح 8 بجے گھر سے سکول کے لیے نکلی تھی تاہم ان کے اہل خانہ کو اس وقت تشویش ہوئی جب وہ دوپہر کو گھر واپس نہیں آئی۔جس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ نے 17 جولائی کو نیماوار تھانے میں لڑکی کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی۔انسپکٹر سجن سنگھ موکاتی نے بتایا کہ لڑکی نے سکول جاتے ہوئے بس سے ا±ترنے کی کوشش کی جس پر بس کے کنڈیکٹر نے اس کے ساتھ ریپ کیا۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی کا کہنا تھا کہ جب وہ بس سے اتر گئی اور گھر کی جانب جانے لگی تو ایک موٹر سائیکل پر سوار دو کم عمر لڑکوں نے اسے راستے میں روکا اور اسے گاو¿ں میں لے گئے جہاں اس کے ساتھ ریپ کیاگیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ جنسی حملوں کے بعد لڑکی اپنے گھر جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے اسے گھر تک چھوڑنے کا پوچھا تاہم اس شخص نے بھی لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /ڈیلی بائیٹس