لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ریپ کا ملزم گرفتار

لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ریپ کا ملزم گرفتار
لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ریپ کا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے 15سالہ لڑکی کو ویڈیو نیٹ پر اپ لوڈ کر نے کی دھمکی دے کر 6ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے اور بعد ازاں ویڈیو اپ لوڈ کر نے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی ایک اور رپورٹ کے مطابق بھارت کے علاقے مظفر نگر میں پولیس نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو کافی عرصے سے ایک 15 سالہ لڑکی کے مبینہ ریپ میں ملوث رہا۔پولیس افسر راجیو کمار سنگھ نے بتایا کہ نوجوان رواں سال جنوری سے اب تک متعدد مرتبہ لڑکی کے ساتھ ریپ کرچکا تھا اور اس نے لڑکی کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو وہ اس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردے گا۔راجیو کمار سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ روز نواجوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔