مسلم لیگ ن کے دفتر کا قبضہ بھی لے لیا گیا ،بڑی خبر آگئی

مسلم لیگ ن کے دفتر کا قبضہ بھی لے لیا گیا ،بڑی خبر آگئی
مسلم لیگ ن کے دفتر کا قبضہ بھی لے لیا گیا ،بڑی خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کو 2006 میں تحفے میں ملنے والا صوبائی سیکرٹریٹ تحفہ دینے والے نے کوٹھی کا  زبردستی قبضہ واپس لے لیا،ممتاز خالد نامی شخص نے 2006 میں ن لیگ کو پارٹی آفس کی جگہ تحفہ میں دی تھی،مسلم لیگ پنجاب کے آفس سیکرٹری کی مدعیت  میں پولیس نے  ممتاز ،خالد بھٹی ،محمد ریاض ،میجر طاہر اور چار خواتین سمیت 38 افراد  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

نجی نیوز چینل ’’سٹی 42 ‘‘ کے مطابق میاں برادران کے دور جلاوطنی 2006 میں لیگی رہنما ممتاز خالد نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ذاتی پراپرٹی  52 بی مسلم ٹاون لاہور  کو پارٹی کی صوبائی سرگرمیوں کے لئے وقف کر دی تھی۔ طویل عرصے تک سیاسی رونق میلہ دیکھنے والے  52 بی  پر گزشتہ رات ممتاز خالد نے دوبارہ سے قبضہ کرلیا۔بتایا جارہا ہے کہ کچھ ممتاز خالد کے حالات خراب ہو ئے، کچھ پارٹی سے امیدوں پوری نہ ہونے پر اختلافات ہوئے اور پھر دیرینہ پارٹی رکن نے ناراضگی کو بہانہ بنایا اور  52 بی مسلم ٹاؤن پر چڑھائی کرتے ہوئے قبضہ کر لیا ۔دوسری طرف مسلم لیگ پنجاب کے آفس سیکرٹری سید سرفراز حیدر کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹاؤن میںممتاز ،خالد بھٹی ،محمد ریاض ،میجر طاہر اور چار خواتین سمیت 38 افراد  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید :

الیکشن -علاقائی -پنجاب -لاہور -