سیاست کو کاروبار بنا کر لوٹ مار کرنے والوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، اب انہیں خدمت انسانیت کی سیاست دکھائیں گے :حافظ محمد سعید

سیاست کو کاروبار بنا کر لوٹ مار کرنے والوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، اب ...
سیاست کو کاروبار بنا کر لوٹ مار کرنے والوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، اب انہیں خدمت انسانیت کی سیاست دکھائیں گے :حافظ محمد سعید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سیاست کو کاروبار بنا کر لوٹ مار کرنے والوں نے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا پروگرام لے کر میدان میں آئے ہیں ، بیرونی طاقتوں کے دباؤ سے پاکستان کو آزاد کروائیں گے ، دنیا نے کرپشن لوٹ مار کی سیاست دیکھی اب انہیں خدمت انسانیت کی سیاست دکھائیں گے ، لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر قرضے ادا کرنے چاہئیں،سابق حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے لوٹ مار کی ، نوجوانوں کو خدمت خلق کے کاموں میں لگا کر ایک فلاحی معاشرے میں تبدیل کریں گے ایک ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور انہیں اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہو ، فرقہ واریت ، لسانیت اور صوبائیت کی بنیاد پر نفرتوں کو ختم کرکے لوگوں کو ایک مضبوط اور توانا پاکستان دیں گے ،عوام 25 جولائی کو انتخابی نشان کرسی پر مہر لگا روایتی سیاستدانوں کو مسترد کردیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں این اے53سے امیدوا رچوہدری سعید احمد کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ اور قصور کی تحصیل راجہ جنگ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ سے صدر ملی مسلم لیگ پاکستان سیف اللہ خالد،این اے 53سے اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار چوہدری سعید احمد گوجر،سیکرٹری انفارمیشن ملی مسلم لیگ تابش قیوم ،،شفیق الرحمن صدر ملی مسلم لیگ اسلام آباد ،راجہ ثاقب جنرل سیکرٹری آل پاکستان مسلم لیگ،ارشد گل مسیح رہنما کرسچن کمیونٹی،تحریک پنجتن پاک کے صدر پیر عظمت علی شاہ،این اے 54 سے آزاد امیدوار قومی اسمبلی حفیظ الرحمن ٹیپو،کیپٹن اشرف وارثی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے137 حافظ مسعود انور،امیدوارپی پی 182 چوہدری محمد زمان سندھو،امیدوارپی پی 175 فیصل محمود انصاری،عبدالغفار منصور،انجنیئر دین محمد اقبال نے راجہ جنگ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔اس موقع پر معروف عالم دین حمید اللہ شاہ بخاری نے ملی مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کیا۔اسلام آباد میں ملی مسلم لیگ اور اللہ اکبر تحریک کے زیراہتمام جلسہ عام میں ہزاروں شہریوں نے بچوں خواتین کے ہمراہ شرکت کی،اسٹیج سے چلنے والے پارٹی ترانوں پر کارکنوں کا جوش وخروش دیدنی تھا ،شرکاء نے حافظ محمد سعید اور امیدوار قومی اسمبلی این اے 53 چوہدری سعید احمد کی جلسہ گاہ آمد پر حافظ محمد سعید سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،ہماری سیاست خدمت انسانیت،آئی آئی چھائی چھائی ملی لیگ ملی لیگ،پاکستان بچانا ہے کرسی پہ مہر لگانا ہے فلگ شگاف نعرے بلند کیئے،قائدین کی اسٹیج آمد پر زبردست گل پاشی کی گی۔

حافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام واضح کررہا ہے کہ یہ فرقہ واریت سے پاک ہے ،یہ پاکستان ہم سب نے مل کر بنایا تھا اس ملک کو ملکر بچائیں گے میں کرسچین کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو بڑی تعداد میں شریک ہیں دنیا بھر کے سفارتخانے دیکھیں ہماری جماعت کاکردار کیا ہے یہ جماعت ملک میں امن و سلامتی قائم کرنے والی جماعت ہے کوئی شخص یہ بات نہیں کہہ سکتا کہ اس جماعت نے انتخابی مہم میں کوئی شدت پسندی کی بات کی ہو ،اس سٹیج پر کرسچین کمیونٹی تمام مسالک اور برادریوں کے لوگوں کی موجودگی واضح کر رہی ہے کہ یہ لوگوں کو ملانے والی جماعت ہے ،ہمارے خلاف د ہشتگردی کے پراپیگنڈے اس لیے کیے گئے تاکہ بھارت کی دہشتگردی پر کوئی بول نہ سکے ،ہم کسی کا حق نہیں ماریں گے اور نہ کسی کو اپنا حق مارنے دیں گے،بھارت نے سندھ طاس معاہدہ میں تین دریاؤں کو پاکستان کے دریا تسلیم کیا،بھارت سندھ طاس معاہدہ کو توڑنے والا اور پاکستان کا پانی چوری کرنے والا ملک ہے،بھارت نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی بھی خلاف ورزی کی،آٹھ لاکھ فوج مسلط کرکے گولیاں چلا کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھارت نے تار تار کیا لیکن دہشت گردی کا الزام حافظ محمد سعید پر لگایا گیا ،کشمیر پر بھارت سے بات کرنے پر تیار ہیں لیکن اگر گولیاں چلتی رہیں کشمیریوں کا قتل عام ہوتا رہا تو پھر پتھر اٹھا کر لڑنے والے کشمیریوں کو جدوجہد کا حق حاصل ہے۔ ہمارا کردار خدمت خلق کا ہے ۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ جو لیڈر آج جیل میں ہے بیرونی دباؤ پر اس نے مجھے گرفتار کروایا تومیرے حق میں سب سے بڑا جلوس تھر کے ہندووں نے نکالا کہ یہ لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں، ہمیں پانی پلاتے ہیں انہیں کیوں بند کرتے ہو؟ہم انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے، سابق حکمرانوں نے قرضے لے کر اپنی تجوریاں بھریں ،یہ پارٹیاں بدل بدل کر اپنی کرپشن چھپاتے ہیں ،لوٹی ہوئی دولت وہی واپس لا سکتا ہے جس کا اپنا دامن صاف ہو ،اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک نظام دیا ہے وہ نظام آج تک قائم ہی نہیں کیا گیا،لاالہ الا اللہ کی بنیاد پر بننے والی حکومت کا کام ہے کہ امیروں سے دولت لے کر غریبوں میں تقسیم کرے،اسی طریقے سے معاشی مسائل حل ہو سکتے ہیں ،یہودی نظاموں کے ٹیکس کے ذریعے معاشی مسائل حل نہیں ہو سکتے،اسلامی نظام چند لوگوں کو دولت پر مجاور بن کر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیتا۔

صدر ملی مسلم لیگ سیف اللہ خالد نے کہا کہ آج کے جلسہ نے این اے 53 کے لیے چوہدری سعید احمد گوجر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،ہم لا الہ الاللہ کا راج نافذ کرنے سیاست میں آئے ہیں ،لاالہ الا اللہ کا راج نافذ ہوا تو دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا معاشی طور پر بھی پاکستان کو عظیم طاقت بنا دے گی۔ چوہدری سعید احمد کی کامیابی نظریہ پاکستان کی کامیابی ہوگی25 جولائی فیصلہ کا دن ہے۔

امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 53 چوہدری سعید احمد گوجر ،سیکرٹری انفارمیشن ملی مسلم لیگ تابش قیوم،صدر ملی مسلم لیگ اسلام آباد شفیق الرحمان ،پیر عظمت علی شاہ،راجہ ثاقب ،ودیگر مقررین نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کا قیام انہی بنیادوں پر ہے جن بنیادوں پر آج سے ستر سال قبل مسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا،قائداعظم نے ہر طبقے کو ساتھ ملاکر پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کیا، ہم نے ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے، صاف ستھری سیاست کریں گے،حقیقی تبدیلی کے لئے قوم پچیس جولائی کو کرسی پر مہر لگائے۔

مزید : قومی /الیکشن /قومی اسمبلی