سیاسی منظر نامہ پر کسی نوازشریف ٹائپ وزیر اعظم کی گنجائش نہیں ہے :ایاز میر

سیاسی منظر نامہ پر کسی نوازشریف ٹائپ وزیر اعظم کی گنجائش نہیں ہے :ایاز میر
سیاسی منظر نامہ پر کسی نوازشریف ٹائپ وزیر اعظم کی گنجائش نہیں ہے :ایاز میر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز میر نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کے سیاسی منظر نامہ پر کسی نوازشریف ٹائپ وزیر اعظم کی گنجائش نہیں ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودہ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز میر نے کہاہے کہ جب پانامہ پیپر ز سامنے آئے تو ان کے بارے میں کسی کو کوئی علم نہیں تھاکہ اس کے نتیجے میں کیا ہوگا ؟ ماسوائے صدر ممنون کے جنہوں نے کہا تھا کہ دیکھنا اس میں کیسے کیسے ہاتھ پکڑے جائیں گے اور یہ آسمان سے گرا ہے ۔عمران خان نے پریشر ڈالا تھا کہ اسلام آباد بند کروں لیکن وہ اس میں بری طرح ناکام ہوئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن قبول نہ کرنے والوں کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔1977کی تحریک فوج نے پیدا نہیں کی تھی بلکہ یہ بھٹو کے اقدامات کی وجہ سے شروع ہوئی تو بعد معاملات آگے بڑھتے رہے ۔عالمی میڈیا کی جانب سے پاکستانی الیکشن پر تنقید کرنے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ سارا کچھ پاک فوج کے خلاف ہے کہ وہ افغانستان میں صحیح کردار ادا نہیں کررہی ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں کسی نوازشریف ٹائپ وزیر اعظم کی گنجائش نہیں ہوگی بلکہ اس کو سکیورٹی اور سٹیبلشمنٹ کو ساتھ لیکر چلنا پڑ ے گا ۔ایاز میرنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا قرضہ نہیں لیا گیااور اس میں میڈیا بھی ذمہ دار ہے جس کی جانب سے مسلسل اقتصادی ترقی کا راگ الاپا گیا ہے ۔

مزید : قومی