انڈین آرمی کا تشدد، ذہنی معذور پاکستانی نوجوان شہید

انڈین آرمی کا تشدد، ذہنی معذور پاکستانی نوجوان شہید
انڈین آرمی کا تشدد، ذہنی معذور پاکستانی نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکر گڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سرحدی فورس (بی ایس ایف) نے 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد نعیم کو تشدد کرکے شہید کردیا۔بی ایس ایف کے اہلکار ذہنی معذور نوجوان کوورکنگ باونڈری کے قریب سے اٹھا کر لے گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق محمد نعیم پاکستان کے سرحدی علاقے چک جمیل کا رہائشی تھا جو غلطی سے زیرولائن کے قریب چلا گیا تھا۔ی ایس ایف کے اہلکار ذہنی معذور نوجوان کوورکنگ باو¿نڈری کے قریب سے اٹھا کر لے گئے تھے اور تشدد کر کے شہیدکر دیا۔بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پاکستان بین الاقوامی فورمز پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہے۔