نوازشریف کی جیل میں طبیعت ناساز، نگران حکومت پنجاب نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی

نوازشریف کی جیل میں طبیعت ناساز، نگران حکومت پنجاب نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے ...
نوازشریف کی جیل میں طبیعت ناساز، نگران حکومت پنجاب نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دیدی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اڈیالہ جیل میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو طبیعت ناساز ہونے پر جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدرات میں اہم اجلاس ہواجس پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کی ایک کاپی محکمہ داخلہ نے آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوا دی ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق ڈاکٹرز نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی کیونکہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔ ڈاکٹر اظہر کیانی اور ڈاکٹر حامد شریف خان نے نواز شریف کا معائنہ کیا، دونوں ڈاکٹرز نے نواز شریف کو راولپنڈی کارڈیالوجی منتقل کرنے کی سفارش کی، حکومت پنجاب کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست موصول ہوئی جس پر وزارتِ داخلہ اس بارے میں فیصلہ کرلیا ۔

سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی جانب سے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پنجاب کی نگران حکومت کو درخواست دی گئی تھی کہ طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹروں نے ایئرکنڈیشنر لگانے کی سفارش کی ہے جس پر نگران وزیرِاعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے معاملہ وزیرِ قانون پنجاب کے سپرد کیا۔ضیا حیدر رضوی نے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ایئرکنڈیشنر لگانے کی منظوری دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں ایئرکنڈیشنر کی اجازت نہیں ہوتی لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق اجازت دی ہے جبکہ یہ معاملہ سوموار کے روز کابینہ اجلاس میں بھی رکھا جائے گا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -