عمران خان پہلے کارکردگی بتائیں پھرالزام لگائیں:ترجمان بلاول بھٹو

عمران خان پہلے کارکردگی بتائیں پھرالزام لگائیں:ترجمان بلاول بھٹو
عمران خان پہلے کارکردگی بتائیں پھرالزام لگائیں:ترجمان بلاول بھٹو

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی مصطفی نوازکھوکھرنے کہا ہے کہ عمران خان پہلے اپنی کارکردگی بتائیں پھرالزام لگائیں،عمران خان کی تقریرکا90 فیصدگالم گلوچ،الزام تراشی پرمبنی ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ”جیو نیوز“ کے مطابق ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی مصطفی نوازکھوکھرنے عمران خان کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی ہر تقریر میں اپنی ذات پربات کرتے ہیں،کارکردگی کاکوئی ذکرنہیں کرتے،اگر خیبرپختونخواہ میں کوئی کارکردگی دکھائی ہوتی توعمران خان گالم گلوچ کے بجائے اس کاذکرکرتے،افسوس عمران خان خودکوقومی لیڈرکہتے ہیں لیکن انہیں بات کرنے کا ڈھنگ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی یہ کیسی انتخابی مہم ہے جس میں منشورکاکوئی ذکرنہیں ہے،امپائر کی انگلی کی حقیقت کھلنے کے بعد عمران کی سیاست ختم ہو جائے گی،واضح رہے عمران خان نے کراچی کے جلسے میں پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ کی پولیس عزیربلوچ کو تحفظ دیتی تھی تا کہ شوگر ملوں پر قبضے کرائے جائیں،بلاول ہاؤس کے اطراف گھر زبردستی خالی کرائے گئے، ہمارا مقابلہ سیاست دانوں سے نہیں مافیا سے ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی کرپشن کرنے کے لیے کیا تھا،یہ منی لانڈرنگ کرتے تھے، ملک کا پیسہ باہر لے کر جاتے تھے، انہوں نے پیسہ باہر لے جا کر ملک کو مقروض کیا ہے،سندھ کے دیگر علاقوں میں زرداری مافیا جبکہ پنجاب میں شریف خاندان کا قبضہ تھا ، کوئی بھی بااثر افراد آنے کے لیے تیار نہیں تھا۔

مزید :

قومی -