بلوچستان عوامی پارٹی پھر نشانہ ، انتخابی دفتر پر دستی حملے میں 20افراد زخمی

بلوچستان عوامی پارٹی پھر نشانہ ، انتخابی دفتر پر دستی حملے میں 20افراد زخمی
بلوچستان عوامی پارٹی پھر نشانہ ، انتخابی دفتر پر دستی حملے میں 20افراد زخمی

  

کوئٹہ (مانٹیرنگ ڈیسک )دالبدین میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار امان اللہ سخی نوتیزئی کے انتخابی دفتر پر حملہ میں 20افراد کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

دنیانیو ز کے مطابق بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر بلوچستان عوامی پارٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار امان اللہ سخی نوتیزئی کے انتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کی زد میں آکر 20افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیاہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد نے انتخابی دفتر کو نشانہ بنایا اوردستی بم پھینک کرفرار ہوگئے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی