زرداری نے پولیس کے ذریعے لوگوں کی زمینیں خریدیں :پیر پگارا

زرداری نے پولیس کے ذریعے لوگوں کی زمینیں خریدیں :پیر پگارا
زرداری نے پولیس کے ذریعے لوگوں کی زمینیں خریدیں :پیر پگارا

  

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیر پگارا نے کہا ہے کہ زرداری نے پولیس کے ذریعے لوگوں کی زمینیں خریدیں ہیں،بی بی کی شہادت کے بعد پکی پکائی روٹی مل گئی،جسے بے دردی سے کھایا گیا،اس بار نتیجہ مختلف ہوگا۔

جیو نیوز کے مطابق جی ڈی اے کے جلسے سے پیر پگارا نے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جھگڑا کرنا مناسب نہیں ہے ،جب جی ڈی اے بنائی تو دشواری پیش آئی تھی،جب پودے کو درخت بنایا تو جی ڈی اے کومیدان میں اتارا ہے،زرداری نے پولیس کے ذریعے لوگوں کی زمینیں خریدیں ہیں،بی بی کی شہادت کے بعد پکی پکائی روٹی مل گئی،جسے بے دردی سے کھایا گیا،اس بار نتیجہ مختلف ہوگا۔

مزید : قومی