گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق
کراچی (کرائم رپورٹر) شہر قائد میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار کر ان کی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثہ سہراب گوٹھ میں سجن کانٹا کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار2 نوجوان جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت آسٹن مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی،سمندر میں ڈوب کر
2جاں بحق، ایک کو بچا لیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹ)سیر وتفریح کی خاطر ہاکس بے جانے والے 3 نوجوان سمندر کی تیز لہروں کی نذر ہوگئے 2جاں بحق جبکہ ایک کوبچالیاگیا۔حادثہ ہاکس بے سے متصل ٹرٹل بیچ کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان پانی کی تیز لہروں کے باعث ڈوبے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایدھی کے غوطہ خوروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام شروع کیا۔تھوڑی دیر بعد سمندر نے دو لاشیں اگل دیں جبکہ ایک نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق ڈوبنے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق کراچی سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالباسط اور عرفان جبکہ بے ہوش نوجوان کی شناخت حماد کے نام سے کی گئی۔