ایمپریس مارکیٹ تاحال اصل حالت میں بحال نہ ہوسکی

ایمپریس مارکیٹ تاحال اصل حالت میں بحال نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے صدر میں تاریخی عمارت ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سے تجاوزات کا صفایا ہوا لیکن ایک سال کا عرصہ ہونے کے بعد اب بھی ایمپریس مارکیٹ اپنی اصل حالت میں بحال نہ ہوسکی۔پچھلے برس مئی میں ایمپریس مارکیٹ کے اطراف آپریشن کیا گیا اور درجنوں دکانوں اور تجاوزات کا خاتمے کردیا گیا۔چند ماہ بعد ہی ایمپریس مارکیٹ کو دیکھ کر کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ علاقہ اصل حالت میں بحال ہوگا۔آپریشن ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن مارکیٹ کو اب تک اصل حالت میں بحال نہیں کیا جاسکا۔طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی اب تک یہاں صرف گرل لگانے اور ہریالی کا کام ہی ہوا ہے۔ایمپریس مارکیٹ کے چاروں اطراف پارک تعمیر ہونے ہیں جس میں مزید کچھ ماہ کا وقت لگے گا، جس کے بعد مزید کام شروع ہوگا۔