گورنرسندھ کی مبینہ خود کش دھماکہ کی مذمت

  گورنرسندھ کی مبینہ خود کش دھماکہ کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اسپتال کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ اور مبینہ خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار اور دیگر افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعابھی کی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ قانون نافز کرنے والے ادارے ہر مشکل کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے اور اپنے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔