آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج پینٹاگون کا دورہ کریں گے
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم کے وفد کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کیساتھ میٹنگ کے بعدپینٹاگون کا دورہ کریں گے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے وفد کے رکن کی حیثیت سے آرمی چیف وائٹ ہاؤس میں میٹنگ میں شریک ہوں گے،وزیراعظم کے وفد کی وائٹ ہاؤس میں میٹنگ کے بعدآرمی چیف پینٹا گون کا دورہ کریں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کامزید کہناتھا کہ پینٹا گون میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ سپینسرسے ملیں گے،آرمی چیف امریکی چیف آف سٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملاقات کریں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پینٹاگون میں آرمی چیف امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈسے بھی ملیں گے۔