ستاروں کی روشنی میں آپ کا 22 جولائی پیر کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 22 جولائی پیر کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 22 جولائی پیر کا دن کیسا رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حمل

22جولائی پیر۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کر سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں گے۔ سماجی حلقوں میں عزت بڑھے گی۔ تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔

ثور

22جولائی پیر۔ کاروباری اور ملازمتی امور آپ کے حق میں ہوں گے۔ کاروبار میں استحکام کیلئے محنت و لگن سے کام کریں۔ نئی سرمایہ کاری کرتے وقت تجربہ کار افراد سے مشورہ مفید رہے گا۔

جوزا

22جولائی پیر۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ جس سے سوچ میں وسعت اور مسائل کا بہتر حل نکلے گا۔ جس سے حالات میں خوشگوار تبدیلی آ سکے گی۔ ذہنی صلاحیتوں کے استعمال سے ایجادات ممکن ہیں۔

سرطان

22جولائی پیر۔ مشترکہ مفاد کے کام میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ ملازمتی امور میں توجہ دیں۔ تجدیر مراسم ہوں گے۔ گھریلو امور میں سکون ہو گا۔ دوستوں کا تعاون حاصل ہو گا۔شراکتی امور میں دلچسپی رہے گی۔

اسد

22جولائی پیر۔ تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی رہے گی۔ آپ مستقبل کے متعلق منصوبہ بندی کر سکیں گے۔ ایک مستقل منصوبہ یا پراجیکٹ تیار کر سکیں گے۔ اپنے میں حوصلہ اور خود اعتمادی پیدا کریں۔

سنبلہ

22جولائی پیر۔ ملازمت پیشہ افراد کو چاہیے کہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ نئے منصوبے بنا سکیں گے۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے منصب کی بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے۔

میزان

22جولائی پیر۔ ملازمتی امور میں احتیاط برتیں۔ صحت کے معاملے میں غفلت نہ برتیں۔ دور دراز کے مقام سے رابطہ قائم ہو گا۔ ملازمتی امور حسب منشاء طے پائیں گے۔ صحت کے معاملات توجہ طلب ہوں گے۔

عقرب

22جولائی پیر۔ خفیہ امور میں خاص احتیاط برتیں۔ دوسروں کو اپنے راز نہ بتائیں۔ نئی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ مالی آمدن میں اضافہ ہو گا۔ کسی معاملے میں وقتی پریشانی ہو سکتی ہے۔ مخلص احباب کا تعاون مددگار ثابت ہو گا۔

قوس

22جولائی پیر۔ گھر آرائش و مرمت وغیرہ کا رجحان ہو گا۔ جس کی آپ پلاننگ کر چکے ہیں۔ فضول کاموں سے بچ کے رہیں۔ اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ اجتماعی کاموں میں حصہ لینا مفید رہے گا۔

جدی

22جولائی پیر۔ جائیداد کی خرید و فروخت منفعت بخش رہے گی۔ کاروباری معاہدے کرتے وقت احتیاط برتیں۔ سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ مالی امور میں توجہ دیں۔ بچوں کی نگہداشت کر سکیں گے۔

دلو

22جولائی پیر۔ خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ صبر و تحمل اور پلاننگ مثبت کردار ادا کر سکیں گے۔ خواہ مخواہ کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔ جس سے ذہنی ٹینشن اور بیرون ملک سفر کاروبار دیگر امور میں رکاوٹوں کا اندیشہ ہے۔

حوت

22جولائی پیر۔ کاروبار میں نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ رومانوی امور میں کامیابی نصیب ہو گی، تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ چھوٹا سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ مالی فوائد کا حصول ممکن ہو گا۔