لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 19غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی نشاندہی کر دی

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 19غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کی نشاندہی کر دی

لاہور(اپنے نمائندے سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 19غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں میں خرید و فروخت سے روکنے کے لئے شہریوں کو خبردار کر دیا اور اشتہاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے شہریوں کو آگاہی دینے کا سلسلہ شروع کر دیا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ روز قومی اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے گئے اور واضح موقف اختیار کیا گیا کہ فیروز پور روڈ اور بیدیاں روڈ پر واقع 19ہائوسنگ سکیمیں غیر قانونی ہیں جن میں بسم اللہ ریونیو،آہلو والا روڈ، مالکاں والی حویلی، لاہور ویو ہائوسنگ سکیم، فیز سٹی، پاک ریونیو ہائوسنگ سکیم، الرحمٰن سٹی، الرحمت ہائوسنگ سکیم میلا رام روڈ بھی شامل ہے۔ایل ڈی اے نے مزید انتباہ کیا ہے کہ یہ 19ہائوسنگ سکیموں ایل ڈی اے سے منظور شدہ نہ ہیں اور ایل ڈی نے ان کے خلاف قانونی کارروائی کابھی آغاز کر دیا ہے جو شہری بھی ان ہائوسنگ سکیموں میں پلاٹ خرید کر گھر بنائے گا وہ اس غیر قانونی پریکٹس کا مرتکب ہو گا اور تمام تر ذمہ داری بھی اس پر عائد ہو گی ایل ڈی اے افسران نے شہریوں کو ان14ہائوسنگ سکیموں میں خریداری کرنے سے منع کر دیا ہے اور ان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا بھی عندیہ دیدیا ہے۔ لاہور میں مندرجہ ذیل رہائشی سکیمیں غیر قانونی ہیں۔ بسم اللہ ایونیو،آہلو والا روڈ، آ ف فیروز پور روڈ، لاہور، ملکاں والی حویلی، آہلو والا روڈ، آ ف فیروز پور روڈ، لاہور، لاہور ویو ہائوسنگ سکیم، آہلو والا روڈ، آف فیروز پور روڈ، لاہور، فہد سٹی، آہلو والا روڈ، آف فیروز پور روڈ، لاہور، پاک ایونیو ہائوسنگ سکیم، آہلہ والا روڈ، آف فیروز پور روڈ، لاہور، الرحمٰن سٹی، آہلہ والا روڈ، آف فیروز پور روڈ، لاہور، لینڈ سب ڈویژن، مین فیروز پور روڈ، لاہور، اسلام ہومز، تھے چھمپ روڈ، نزد صوئے سلمان ویلیج، آف فیروز پور روڈ، لاہور، پیراڈائز ہومز، تھے چھمپ روڈ، نزد صوئے سلمان ویلیج، آف فیروز پور روڈ، لاہور،کینال ویو، تھے چھمپ روڈ، نزد صوئے سلمان ویلیج، آف فیروز پور روڈ، لاہور، الرحمٰن گارڈن فیز IV(توسیعی) کینال بنک روڈ، راج گارڈن ملحقہ ارم گارڈن، آف فیروز پور روڈ، لاہور، عطیہ گارڈن فیروز پور روڈ، لاہور، ہائر گارڈن بیدیاں روڈ، لاہور، صادق / طارق گارڈن، بیدیاں روڈ، لاہور، نصیب آباد، نیو آبادی نصیب آباد، برلب کینال، آف فیروز پور روڈ، لاہور، شہزاد ولازبالمقابل احمد سٹی، آف فیروز پور روڈ، لاہور، الیاس پارک، بیدیاں روڈ، لاہور، الرحمت ہائوسنگ سکیم، میلا رام روڈ، لاہورشامل ہیں۔

مزید : رئیل سٹیٹ