چیئرمین ایف بی آر کا تمام بینکوں کے سربراہوں کو خط،اکاﺅنٹ ہولڈرز کے بینامی اکاﺅنٹس کی تفصیلات خود طلب کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی نے تمام بینکوں کے سربراہوں کو اکاوَنٹ ہولڈرزکے بےنامی اکاوَنٹس کی تفصیلات خودطلب کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے تمام بینکوں کے سربراہوں کو خط تحریر کیا ہے جس میں تمام بینکوں کے سربراہوں کو اکاوَنٹ ہولڈرزکے بےنامی اکاوَنٹس کی تفصیلات خودطلب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،شبرزیدی نے کہا کہ ایف بی آراکاؤنٹ ہولڈرزسے براہ راست رابطہ نہیں کرنا چاہتا،بے نامی اکاؤنٹس پر فراہم کردہ معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، خط میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر بے نامی ایکٹ 2017 کے تحت بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کا ذمے دار ہے،شبرزیدی کا کہنا ہے کہ ایف بی آراوربینک مل کرکام کریں تو بہترنتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں، بے نامی اکاؤنٹس کی نشاندہی کیلئے تمام بینکوں کا تعاون بہت ضروری ہے، خط میں بینکوں کو بے نامی اکاؤنٹس کی معلومات 15 دن میں ایف بی آر کو فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔