ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست دیکھ کر وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا ،کھلاڑیو ں کے لیے بڑی خبر آگئی

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست دیکھ کر وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا ،کھلاڑیو ں ...
ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست دیکھ کر وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا ،کھلاڑیو ں کے لیے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کر ٹیم ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔واشنگٹن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ میں نے انگلینڈ سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا لیکن سب سے زیادہ دنیا میں کرکٹ کا ٹیلنٹ پاکستان میں دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ کامیاب رہی کیونکہ وہاں میرٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین ٹیم لائیں گے اور کرکٹ کا نظام ٹھیک کریں گے۔

مزید :

کھیل -