امریکی صدر سے پاکستانی وزیراعظم کی ون آن ون ملاقات ،آرمی چیف جنرل باجوہ اس وقت کہاں ہیں ؟بڑی خبر آگئی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ون آن ون ملاقات جاری ہے جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنینٹ جنرل فیض حمید ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وائٹ ہاوس میںموجود ہیں۔وزیراعظم عمران خان جب وائٹ ہاوس پہنچے تو صدر ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا اور دونوں سربراہوں نے مصافحہ کیا ۔