امریکہ نے پاکستان کیلئے بہت بڑا رسک لیا ، سابق وزیر خارجہ کادعویٰ

امریکہ نے پاکستان کیلئے بہت بڑا رسک لیا ، سابق وزیر خارجہ کادعویٰ
امریکہ نے پاکستان کیلئے بہت بڑا رسک لیا ، سابق وزیر خارجہ کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہاہے کہ امریکہ نے پاکستان کیلئے بہت بڑا رسک لیا ہے جو بڑی دیر سے کہہ رہا تھاکہ بھارت ہمارا سٹریٹیجک پارٹنر ہے ، بھارت نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی تھی ۔
دنیا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خورشید محمودقصوری نے کہا کہ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو آﺅٹ آف وے جاکر دعوت دی ہے ، پاکستان اور امریکہ کی بہت پرانی پارٹنر شپ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کیلئے بہت بڑا رسک لیا ہے جو بڑی دیر سے کہہ رہا تھاکہ بھارت ہمارا سٹریٹیجک پارٹنر ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی تھی لیکن بھارت اب بھی امریکہ کا سٹریٹیجک پارٹنر رہے گا کیونکہ چین کے ساتھ امریکہ کی جورقابت ہے اس میں بھارت کاکردار اہم ہے ۔
خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ عمران خان کیا لیکر آئیں گے؟ یہ بہت گھٹیا سی بات ہے ، امریکہ ایک سپر طاقت ہے اورتمام عالمی اداروں پر اس کااثر رسوخ ہے ، اس سے قبل ٹرمپ کی جانب سے جو ٹوئٹ کئے گئے تھے وہ بھی پاکستانیوں کیلئے بہت افسوسناک تھے ۔

مزید :

قومی -