مشیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس آج بدھ کو ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ای سی سی میں 3 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی سمری زیرغور آئے گی۔ذرائع کے مطابق 2020 کے دوران تمباکو کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کی سمری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ ای سی سی اجلاس میں کورونا ریلیف پیکیج کاجائزہ لیاجائے گا۔گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی منظوری دے دی گئی تھی۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی تھی۔ای سی سی نے ہدایت کی تھی کہ پنجاب دیگر صوبوں کو ضرورت کے مطابق گندم فراہم کرے۔ای سی سی اجلاس میں صحت کے شعبہ کیلئے آکسیجن اور سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی تھی۔اجلاس میں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کنٹرول کیلئے 3 ماہ تک مراعات دینے اور سی ڈی اے کو ڈھائی ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد پولیس کیلئے40 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اور پاک بحریہ کیلئے بھی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی۔اجلاس میں وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں کے افسران کو اعزازیہ دینے کی تجویز واپس لے لی گئی تھی۔