بارش سے پریشانی اور مفید استعمال کے منصوبے!

بارش سے پریشانی اور مفید استعمال کے منصوبے!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حالیہ بارشوں کی وجہ سے ملک کے کئی بڑے شہروں میں برساتی پانی جمع ہوا، اور شہریوں کو شدید تر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کراچی ایک ساحلی شہر ہے۔یہاں ہمیشہ یہ مسئلہ رہا تاہم اب حالات یہ ہیں کہ نکاسی آب کے نالے صاف نہیں ہو پائے اور معمول کے مطابق بھی پانی کا اخراج ممکن نہ ہو سکا،اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کے درمیان محاذ آرائی اور الزام تراشی بھی جاری ہے۔بلدیہ کے میئر وسیم اختر اور تحریک انصاف کے منتخب نمائندے ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد کر رہے ہیں،حکومت سندھ جوابی طور پر میئر وسیم اختر سے حساب مانگتی ہے۔ مشکل میں عوام ہیں، اسی طرح لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں بھی نکاسی آب کا مسئلہ پوری طرح حل نہیں ہوا۔حتیٰ کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ لاہور میں ہمیشہ کی طرح کئی مقامات پر پانی اب بھی کھڑا ہوا، تاہم واسا نے صوبائی حکومت کے تعاون سے زیر زمین پانی ذخیرہ کر کے استعمال کا جو منصوبہ شروع کیا وہ مفید اور قابل ِ عمل ہے۔ اسے ہر شہر میں اس کے حالات کے مطابق شروع کیا جانا چاہیے۔

مزید :

رائے -اداریہ -