چیئرمین ڈی ایچ اے کی طرفسے پراپرٹی بحران کے خاتمہ پر5بکروں کا صدقہ

چیئرمین ڈی ایچ اے کی طرفسے پراپرٹی بحران کے خاتمہ پر5بکروں کا صدقہ

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور پراپرٹی بحران کے خاتمے پر نہال۔ چیئرمین ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن ملک آصف جہانگیرنے فیز 6مین بلیووارڈ اسٹیٹ ماسٹر کے دفتر کے باہر 5بکروں کا صدقہ دینے کے بعد کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا 2016ء سے جاری بحران ختم کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی پیکج نے انقلاب برپا کر دیا ہے سی وی ٹی اور اشٹام ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ودہولڈنگ کے خاتمے اور کیپٹل گین ٹیکس کی معیاد 8سال سے کم کر کے 4سال کرنے سے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار پٹری پر چڑھ گیا ہے جس پر ہم اللہ کی بارگاہ میں سر بسجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاڈی ایچ اے ڈیلرز کو مسائل کے حل پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ہم اپنے صدر ابوبکربھٹی کی قیادت میں برادری کے مسائل کے حل کے لیے جہدوجہد جاری رکھیں گے اس موقع پر آصف شیخ، کرنل افتخار اور آغا شاہد موجود ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -