لیسکو ٹیموں کا مختلف سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

  لیسکو ٹیموں کا مختلف سب ڈویژنوں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای نادرن عامر یاسین کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ڈی سی ایم رائے مسعود کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے گلشن راوی، ڈھولنوال،فیض پور،علی پارک،کالا خطائی روڈ، شاہدرہ، جیا موسیٰ، امین پارک،کریم پارک، بیگم کوٹ، بلال گنج، شیراں والا گیٹ، شاہ عالم گیٹ، بھاٹی گیٹ، داتا نگر،وسن پورہ، سلطان پورہ اور شیخوپورہ روڈ سب ڈویڑنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل 1440 کنکشنز چیک کئے گئے۔ جہاں دوران چیکنگ42 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ڈی سی ایم رائے مسعود کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 33میٹر ڈائریکٹ سپلا ئی، 03ڈسپلے واش، 01 ڈسپلے اوپن، 1میٹرباڈی ری پیسٹ،03میٹر ڈیڈ سٹاپ اور01 میٹر شنٹ شدہ کے کیسز تھے۔

تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر کے 141,872 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -